پی ایس ایل 6، کھلاڑیوں کی کراچی اور لاہو ر میں ہلچل شروع


کراچی( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ6کے باقی میچز کھیلنے کیلئے ہلچل شروع ہو چکی ہے اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ، سری لنکن کھلاڑی بھی پہلے پاکستان آئیں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے میچز جون میں ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے جہاں سے فائنل منظوری ہو جانے کے بعد کورونا کے حفاظتی تدابیر پاکستان میں ہی مکمل کی جائیں گی۔

کھلاڑی اور آفیشلز کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں چیک اِن کر لیا گیا ہے جبکہ کھلاڑیوں سمیت آفیشلز اور پی سی بی کے حکام نے بھی ہوٹل میں رپورٹ کردی ہے۔

کھلاڑیوں اور آفیشلز کی دوسری کویڈ19 ٹیسٹنگ آج ہوٹل میں شروع ہونی ہے، کھلاڑی دو دن تک ہوٹل میں قرنطینہ میں رہیں گے جب کہ سری لنکا سے آنے والے دس کھلاڑیوں کو بھی قرنطینہ اور ویکسنیشن کے عمل سے گزرناہے۔

سری لنکا کے 10 کھلاڑیوں کو پاکستان آمد کی اجازت ملی ہے ،کراچی سے کھلاڑی اور آفیشلز 26 مئی کی صبح خصوصی طیارے میں آئیں گے، لاہور سے دوسری فلائٹ بھی بدھ کی صبح روانہ ہو گی۔

دوسری طرف لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور سے بیشتر کھلاڑی اور اسٹاف لاہور میں قرنطینہ کریں گے، اس دوران ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والوں کو دوسری ڈوز دی جائے گی اور کوویڈ19 ٹیسٹنگ بھی ہوگی۔

Comments are closed.