حسن نواز کے لندن آفس میں 4 افراد کی گھسنے کی کوشش

لندن (ویب ڈیسک) نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے لندن آفس میں 4 نامعلوم نقاب پوش افراد کی داخل ہونے کی کوشش کی،ان افراد نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے گارڈز کے ساتھ بھی بحث وتکرار کی.

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر اسحاق ڈار اور عابد شیر علی بھی دفتر میں موجود تھے،حسن نواز کے دفتر آنے والے افراد نے نوازشریف گارڈز کے ساتھ بحث وتکرار بھی کی، گارڈز نے پولیس بلائی تو چاروں افراد وہاں سے چلے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ مزید برآں ن لیگی رہنماؤں عابد شیر علی، راشد نصراللہ اور ناصر بٹ نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا کہ ن لیگی رہنماؤں نے ان افراد کے ساتھ کافی بحث بھی کی۔

اس موقع پر وہاں موجود ن لیگی رہنماؤں نے کہا کہ نواز شریف کی موجودگی میں ان غنڈہ افراد نے دفتر کے اندر گھسنے اور حملہ کرنے کی کوشش کی، پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ محمد نواز شریف پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں نے بتایا کہ ہمیں پیسے دے کر بھیجا گیا ہے، حملے کے وقت نواز شریف صاحب دفتر میں موجود تھے.

اس حوالے سے اردو پوائنٹ کے مطابق مریم نواز نے اپنے ردعمل میں کہا کہ نواز شریف کی زندگی کے ساتھ دوران حراست کھلواڑ کرنے والے اب تک باز نہیں آئے۔

انھوں نے کہا کہ ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا اور آج پھر نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔ خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے۔

Comments are closed.