سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی سپریم کورٹ میں اپیل سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

سپریم کورٹ میں اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور کراچی بار ایسوسی ایشنز کی اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہیں،عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو سماعت کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 17 مئی کو اپیل کی سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن بینچ کے علاوہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی شامل ہونگے۔

واضح رہے کہ سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جس کی سماعت اب عید کے بعد ہو گی۔

Comments are closed.