وزیر دفاع پرویز خٹک، سپیکر کے پی مشتاق غنی کے خلاف نیب کی تحقیقات

پشاور (ویب ڈیسک )نیب خیبرپختونخوا نے وزیر دفاع پرویز خٹک اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ترجمان نیب کے مطابق وزیر دفاع اور اسپیکر صوبائی اسمبلی سمیت سابق چیف سیکریٹری امجد علی خان کے خلاف بھی نیب انکوائری کی شروع کردی گئی ہے۔

تینوں افراد پر پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعینات میں میرٹ کو نظر انداز کرنے کا الزام ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی 2016 میں کی گئی تھی اور ان تینوں افراد نے اس تعیناتی میں میرٹ کو نظر انداز کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ تینوں افراد پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام ہے۔

یاد رہے کہ نیب پرویز خٹک کے خلاف سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے مالم جبہ اراضی کیس میں بھی تحقیقات کررہا ہے۔

Comments are closed.