خیبر پختونخوا کا نا م مزید تبدیل کرنے کا ،بل، قومی اسمبلی میں جمع


اسلام آباد( ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے نام میں مزید تبدیلی کیلئے قبائلی اضلاع سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ 18 ویں ترمیم نام تبدیل کر کے خیبرپختونخوا رکھا گیا، پورا نام کہیں استعمال نہیں ہو رہا کے پی یا کے پی کے لکھا جاتا ہے۔

قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے اس بل میں کہا گیا ہے کہ چونکہ صوبے کا پورا نام کوئی نہیں لیتا ہے اور کے پی کے نام سے مشہور ہے اس لئے خیبر بھی ختم کرکے صرف پختونخوا نام رکھا جائے۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے اس بل کو اہم قرار دیتے ہوئے قائمہ کمیٹٰی کو بھجوانے کا مطالبہ کیا۔ رکن قومی اسمبلی کی جانب سے پیش کیے گئے اس بل کی مخالفت سامنے نہیں آئی۔

حکومت نے سمیت کسی رکن اسمبلی نے خیبرپختونخوا کے نام سے متعلق بل کی مخالفت نہیں کی اس لئے ڈپٹی اسپیکر نے خیبرپختونخوا کے نام سے متعلق بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

واضح رہے صوبے کا نام اٹھارویں ترمیم سے پہلے تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے کی قانون سازی کے دوران پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اے این پی کی سیاسی بلیک میلنگ میں آکر تبدیل کیا گیا۔

ہزارہ ڈویژن،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے دیگر علاقوں سے بھی اس وقت بھی صوبے کے نام کی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہوئے اسے تعصب کی بنیاد پر صوبے کا نام رکھنا قرار دیا تھا۔

Comments are closed.