پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر14 ارب 80 کروڑ ڈالرز

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم چودہ ارب اٹھاسی کروڑاکیاون لاکھ ڈالر تک جا پہنچے ہیں۔

اکتیس جنوری کو ختم ہوئے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں تین کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائرکا حجم آٹھ ارب بیس کروڑ ڈالر ہوگیا۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائرکا حجم آٹھ ارب بیس کروڑ ڈالر ہوگیا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم چودہ ارب اٹھاسی کروڑاکیاون لاکھ ڈالرہوگیا، کمرشل بینکوں کے پاس چھ ارب انہترکروڑ چھبیس لاکھ ڈالر ہیں۔

ماہرین کے مطابق دوست ممالک سے ملنے والی رقم کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں ہوتی مسلسل کمی کو بریک لگ گیا ہے، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ روپے کی قدر میں بہتری کا باعث بنتا ہے۔

اس سے قبل چوبیس جنوری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر کا حجم چودہ ارب اسی کروڑ ڈالر ہوگیا تھا، مرکزی بینک کے پاس ا?ٹھ ارب پندرہ کروڑ چالیس لاکھ ڈالراور کمرشل بینکوں کے پاس چھ ارب چونسٹھ کروڑ ڈالر موجود تھے۔

یاد رہے پاکستان کو سعودی عرب سے تین ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں، متحدہ عرب امارات سے پیکج کے تحت اب تک دو ارب ڈالر ملیہیں، پاکستان کو رواں ماہ مزید ایک ارب ڈالرمل جائیں گے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا یہ رقم زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی کو روکنے کیلئے دی گئی ہے، یہ رقم امداد نہیں بلکہ سرمایہ کاری ہے، اس پرسالانہ تین فیصد منافع دینا ہوگا۔

Comments are closed.