بلاول غصے میں تھے، بولے کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر شرمندہ ہوں،مریم نواز

کراچی(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے مجھے فون کر کے کہا آپ ہماری مہمان ہیں اور میں اس واقعے پر شرمندہ ہیں، بلاول بھٹو پولیس ایکشن پر غصے میں تھے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ پی ڈی ایم میں دراڑ پڑ گئی ہے لیکن میں سب سمجھتی ہوں کہ کیا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف مقدمے کا مدعی خود دہشت گردی کی عدالت کا مفرور ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ہوٹل میں ہمارے کمرے کے دروازے کو کسی نے زور سے پیٹنا شروع کر دیا تھا، شوہر کو کہا کہ ہمارا دروازہ کوئی کھٹکھا رہا ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کمرے کا دروازہ کھولا تو پولیس نے ان کو کہا کہ آپ کو گرفتار کرنے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صفدر نے پولیس کو کہا کہ کمرے میں میری اہلیہ ہیں، آپ اندر نہ آئیں لیکن اس کے باوجود پولیس والوں نے دروازے کا لاک توڑا، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کمرے سے ادویات اٹھانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے کس کو ڈر لگتا ہے، اچھی طرح جانتی ہوں، مادر ملت کو عزت دو کے نعرے سے کس کو ڈر لگتا ہے، یہ بھی اچھی طرح جانتی ہوں، سب سمجھتی ہوں کہ کیا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے جو سوال اٹھائے ہیں تو کیا اس کا جواب یہی ہے کہ غداری کے پرچے کاٹ دو، ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرو.

Comments are closed.