باجوڑ،سرحدپار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، حوالدار شہید،جوان زخمی

فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام )پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجہ میں پاک فوج کے حوالدار تنویر شہید اور ایک جوان زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق باجوڑ کے علاقے میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک سرزمین کی حفاظت پر مامور حوالدار تنویر جام شہادت نوش کر گئے، زخمی ہونے والے جوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعات ماضی میں بھی رونما ہوتے رہے ہیں، گزشتہ ماہ پاک فوج کے سپاہی صابر شاہ بھی بارڈر پار فائرنگ واقعے میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے تھے۔

پاکستان کے بار بار احتجاج کے باوجود افغان حکومت اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھا رہی، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت افغانستان میں ہونے والے امن منصوبے کے خلاف اور اس حوالے سے پاکستانی کردار سے خائف ہے۔

Comments are closed.