ایف آئی اے کی اصغر خان کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایف آئی اے نے سپریم کورٹ سے اصغر خان عملدرآمد کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش کردی۔

عدالت عظمیٰ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ 25 سال پرانا ہے۔ کیس میں اتنے شواہد نہیں کہ کاروائی ہوسکے، کیس کی سماعت کل ہوگی۔

ایف آئی اے کی سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق اہم گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے جبکہ بینکوں سے ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی نہیں ملا۔

ایف آئی نے اپنے جواب میں کہا کہ کیس میں اتنے شواہد نہیں کہ کارروائی ہوسکے، لہذا اسے بند کردینا چاہیے۔ ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جن سیاستدانوں پر الزام تھا انہوں نے بھی رقم کی وصولی سے انکار کیا ہے۔

اہم گواہوں کے بیانات میں بھی تضاد ہے گواہوں کے بیانات ایک دوسرے سے نہیں ملتے اور متعلقہ بنکوں سے پیسہ اکاونٹس میں جمع ہونے کا مکمل ریکارڈ نہیں۔

معاملہ 25 سال سے زیادہ پرانا ہے واضح رہے کہ اصغر کیس میں بڑے بڑے سیاستدانوں پر 90 کے الیکشن میں پیسہ لیکر دھاندلی کرانے کا الزام تھا اور سپریم کورٹ نے 90 کے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے دھاندلی کے لیے رقوم تقسیم اور وصول کرنے کے معاملہ کی ایف آئی اے کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔

Comments are closed.