پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش پر غور کررہے ہیں: کرکٹ آسٹریلیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )کرکٹ آسٹریلیا نے کہاہے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی پیشکش پر غور کررہے ہیں۔

کرکٹ اسٹریلیانے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مارچ میں دو ون ڈے میچز لاہور یا کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

آسٹریلیا نے پاکستان کا آخری دورہ مارک ٹیلرکی قیادت میں 1998 میں کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کی گئی پیشکش پر غور کررہا ہے اور دورہ پاکستان کے لیے مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔

کرکٹ اسٹریلیا کے بیان کے بعد اب امکان پیدا ہوگیا ہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے بیس سال بعد پاکستانی میدانوں میں ایکشن میں نظر آئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مارچ میں دو ون ڈے میچز لاہور یا کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی حکام نے انٹرنیشنل ٹور کے لیے اعلی سطح کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی ہے۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے جو اقدامات حکومت اور سیکورٹی عہدیداروں کی جانب سے کئے گئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں لیکن کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی حفاظت اولین ترجیح ہے اس لیے اس کا مکمل جائزہ لیا جائیگا۔

ادھر پی سی بی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیاہے کہ آسٹریلیا کے ساتھ پوری سیریز کیلیئے بات چیت ہو رہی ہے پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لیے مذاکرات اکتوبر میں شروع ہوئے تھے اور یہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں۔

Comments are closed.