ٹک ٹاک گرل صندل خٹک کو نوٹس کیوں جاری کئے؟ ایف آئی اے حکام سے جواب طلب

فوٹو : فائل

لاہور(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک ماڈل صندل خٹک کو طلبی کے نو ٹس بھیجنے پر سیشن کورٹ نے ایف آئی اے حکام کو طلب کر لیا.

صندل خٹک نےاپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں درخواست دی تھی کہ ایف آئی اے نے انکوائری کے نام پر مجھے طلبی کے نوٹسز بھیجے ہیں.

سیشن کورٹ نےنوٹس کے خلاف دائر درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے، ایف آئی اے نے نامعلوم انکوائری میں 28 اکتوبر اور 5  نومبرکو طلبی کے نوٹسز جاری کیے۔

صندل خٹک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صندل خٹک پاکستان کی شہری اور مشہور ٹک ٹاک اسٹار ہیں، انہوں نے کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا.

واضح رہے گزشتہ کچھ عرصہ سے ٹک ٹاک ماڈل صندل خٹک اور حریم شاہ خبروں میں رہتی ہیں اور ان کی بنائی ہوئی ویڈیوز پر کئی اہم سیاستدان بھی مشکل میں ہیں.

Comments are closed.