پی ٹی آئی پرفارن نہیں، ممنوعہ فنڈنگ کا الزام ہے، با بر اعوان


اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کو بابر اعوان نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی پر فارن فنڈنگ کا نہیں بلکہ ممنوعہ فنڈنگ کا جھوٹا الزام ہے۔
بابر اعوان نے آج وزیراعظم سے خصوصی ملاقات کی، جس میں ملکی تازہ سیاسی صورت حال سمیت آئینی اور قانونی امور پر مشاورت کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما اور معرورف قانون دان بابر اعوان نے وزیر اعظم عمران خان کو الیکشن کمیشن میں جاری کیس سے متعلق بریفنگ دی اور انھیں اس بات سے آگاہ کیا کہ پی ٹی آئی پر فارن فنڈنگ کا نہیں بلکہ ممنوعہ فنڈنگ کا جھوٹا الزام ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سارے اکاوٴنٹس آڈٹ شدہ ہیں، قانوناً وفاقی حکومت ممنوعہ فنڈنگ کا جائزہ لے سکتی ہے، واویلا کرنے والے بے نامی اکاوٴنٹس اور منی لانڈرنگ کا حساب دیں۔

وزیر اعظم نے ورلڈ بینک کی جانب سے بجٹ سپورٹ بحال کرنے کا خیر مقدم کیا، وزیر اعظم نے کہا ملک میں معاشی عدم استحکام کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں، عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، احتساب کا عمل جاری رہا تو اداروں کا اعتماد مزید بحال ہوگا۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا اعتماد خوش آیند ہے، حکومت کی معاشی کامیابیوں کے ثمرات عوام تک جلد پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ آج عالمی بینک نے پاکستان کے لیے بجٹری سپورٹ دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دی، آئندہ سال مارچ تک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر دیئے جانے کا امکان ہے۔

Comments are closed.