نواز شریف کو باہر بھجوانے کا فیصلہ حکومت خود کرے، نیب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق وزارت داخلہ کو جواب میں نواز شریف کو باہر بھجوانے کا فیصلہ حکومت کو کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

نیب نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق وزارت داخلہ کو جواب دے دیا ہے جس میں کہا گیا کہ میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے لیا ہے، وفاقی حکومت کو سفارش کرتے ہیں کہ فیصلہ خود کرے۔

نیب کے جواب میں کہا گیا کہ  وفاقی حکومت صوابدیدی اختیار کے تحت نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ کرے، مختلف کیسز میں وفاقی حکومت پہلے بھی صوابدیدی اختیار استعمال کرچکی ہے۔

شہباز شریف کی جانب سے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ میں درخواست دی گئی تھی اور وزارت داخلہ نے معاملہ ایک خط کے ذریعے نیب کے پاس بھیج دیا تھا تاہم اب نیب کے جواب کے بعد یہ معاملہ ایک بار پھر وزارت داخلہ کے پاس آگیا ہے۔

یاد رہے نوازشریف کا برطانیہ روانگی کےلیے آج کاٹکٹ بھی کنفرم تھا گورنر پنجاب نے بھی آج ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا کہہ دیا تھا لیکن یہ نام آج بھی نہیں نکالا جا سکے گا.

Comments are closed.