اداکارہ ماہر ہ خان اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر مقرر


فوٹو:یو این سی ایچ آر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ادکارہ ماہر ہ خان کواقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے پاکستان میں اپنا خیرسگالی سفیر مقرر کر دیا ہے۔

ماہر ہ خان کو خیر سگالی سفیر مقرر کرنے کے بعدیو این ایچ سی آر کی طرف سے ٹوئٹر پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اقوام متحدہ کا ٹوپی پہنے مہاجر بچوں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

ٹویٹر پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے ساتھ یو این ایچ سی آر نے ماہر خان کو خیرسگالی سفیر مقرر کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

یو این ایچ سی آر کی ویڈیو کو ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر شیئر کیا اور لکھا کہ ’مہاجرین کی خیرسگالی سفیر بننا میرے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے، مجھے اپنے ملک جس نے 40 برسوں سے مہاجرین کے لیے اپنی باہیں پھیلائی ہوئی ہیں۔

اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے ملک کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ "میں خوش قسمت ہوں کہ اس نیک مقصد کے لیے مجھے منتخب کیا گیا۔”

اداکارہ نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، اللّہ نے مجھے اس مقصد کے لیے چنا جس پر میں پوری اترنے کی کوشش کروں گی۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے افغان مہاجرین کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان 4 دہائیوں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی مدد کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں مہاجرین کے مسائل کو اتنی اہمیت نہیں دی گئی لیکن یہ بات بھی اہم ہے کہ مہاجرین کا مسئلہ کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ماہرہ خان نے پشاور میں یو این سی ایچ آر کے کیمپ کا دورہ کیا تھا جہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بے گھر بچوں کے مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا کیوں کہ بچے مستقبل کے معمار ہیں۔

Comments are closed.