چینی کمپنی کا 108 میگاپکسل کا اسمارٹ-فون، صرف 60 ہزار روپے قیمت

فوٹو: بشکریہ دی ورج

بیجنگ(انٹرنیٹ نیوز) اچھےاور کوالٹی کیمرا والے اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے لیے ایک بڑی خبر ہے اسمارٹ-فون بنانے والی کمپنی شیاؤمی نے دنیا کا پہلا اور سب سے بڑے کیمرہ والا فون پیش کیا ہے.

اس اسمارٹ فون کی پیشت پر 5 کیمرے لگے ہوئے ہیں جن کی مجموعی طور پر 108 میگا پکسل کی تصویر لینے کی حیرت کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اس سے پہلے مائی میکس ایلفا کیمرے میں ایسی ہی سہولیات کا اعلان کیا تھا لیکن اب 108 میگاپکسل کیمرہ فون کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے جس کی محدود فروخت دسمبر میں شروع ہوسکے گی۔

اسمارٹ-فون کے کیمرے کا ماڈل سی سی نائن پرو ہے جس کی پشت پر پانچ وائڈ اینگل لینس لگے ہیں ۔ ایک ٹیلی فوٹو لینس بھی نصب ہے جو 5 میگا پکسل کا ہے اور 5 گنا آپٹیکل اور 10 گنا ہائبرڈ زوم فرام کرتا ہے۔ 12 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرہ پورٹریٹ تصاویر کے لیے نصب ہے.

ایک اور حیرت انگیز کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہے ۔ یہ الٹراوائڈ کیمرہ ہے جو فیلڈ کے 117 درجے کا منظر تصویر میں قید کرتا ہے۔ آخری کیمرہ صرف 2 میگا پکسل کا ہے جو قریبی تصاویر لینے کے لئے بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی اگلی جانب 32 میگا پکسل کیمرہ ہے جو غضب کی تصاویر لیتا ہے۔

سی سی نائن پرو کے دیگر خواص بھی کم نہیں کیونکہ اس میں بیٹری کی قوت  5,260 ایم اے ایچ کی بیٹری نصب ہے۔ ایم او ایل ای ڈی اسکرین ہے جس کا رقبہ 6.47 انچ ہے۔ اس میں کوالکم کا 730 جی پروسیسر نصب ہے اور اینڈروئڈ 9 پائی سافٹ ویئر پر چلتا ہے۔

شیاؤمی ایم آئی سی سی نائن پرو کی قیمت 400 ڈالرہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں صرف 60 ہزار روپے بنتی ہے تاہم یہ اعلان کردہ قیمت اس میں ٹیکس اور مارکیٹ تک آنے کے اخراجات الگ سے بھی ہو سکتے ہیں.

اس اسمارٹ-فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی گنجائش ہے۔ دوسری جانب 8 جی بی ریم اور 126 جی بی گنجائش والے فون کی قیمت 443 ڈالر ہے۔ ایک پریمیئم ایڈیشن 256 جی بی گنجائش کے ساتھ 500 ڈالر ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ہائی ریزولوشن سینسر کی مدد سے صارفین انتہائی بہترین تصاویر لے سکیں گے جس میں ہر چیز کی تمام تر باریکی واضح طور پر نظر آئے گی۔

ریسرچ فرم کینالس کے مطابق شیاؤمی کا شمار اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فون فروخت کرنے والی چوتھی کمپنی میں کیا جاتا ہے جس کا مارکیٹ شیئر 9.1 فیصد ہے۔

فی الحال شیاؤمی کا ایم آئی سی سی 9 پرو پریمیم صرف چین کی مارکیٹ میں میسر ہوگا شیاؤمی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ایم ای نوٹ 10 میں بھی ان ہی چیزوں کا استعمال کریں گے جو کہ آئندہ دنوں میں  وسیع پیمانے پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Comments are closed.