بابراعظم کی قیادت میں پاکستان کااسٹریلیا میں فاتحانہ آغاز


سڈنی(نیٹ نیوز)بابراعظم کی قیادت میں اسٹریلیاکا دورہ کرنے والی پاکستان ٹیم کا فاتحانہ آغاز ہوا ہے اور قومی ٹیم نے وارم اپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو باآسانی 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

میزبان الیون نے سڈنی کے بینکس ٹاوٴن میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث کرکٹ آسٹریلیا الیون 6 وکٹوں پر 134 رنز بناسکی۔

پاکستان کی طرف سے ٹیم میں کم بیک کرنے والے محمد عرفان نے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی، شاداب خان نے 3 شکار کئے۔ جواب میں فخرزمان اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ہدف با آسانی 4 وکٹوں پر 13 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔

جواب میں پاکستان کو 78 رنز کا ذمہ دارانہ آغاز ملا، کپتان بابر اعظم نے 34 رنز بنائے، اوپنر فخر زمان 43 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، حارث سہیل کے32 رنز کی بدولت قومی ٹیم نے اٹھارہویں اوور میں ہدف چار وکٹ پر پورا کر لیا۔

، شاداب خان تین وکٹوں کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.