وزیراعظم نے مزاکراتی کمیٹی بنائی ، مولانا نے مسترد کردی


اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے جے یو آئی ف سے مزاکرات کیلئے کمیٹی بنائی، مولانا فضل الرحمان نے مسترد کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے کچھ دن قبل کمیٹی بنانے کی ضرورت سے انکارکرتے ہوئے کہا تھا کہ آپشن کھلا ہے مزاکرات کا ، لیکن اب انھوں نے آزادی مارچ رکوانے کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔

حکومت کی مزاکراتی کمیٹی کا سربراہ پرویز خٹک کو بنایا گیاہے اور وزیراعظم نے ان کو ہی یہ اختیار دیاہے کہ وہ اس کمیٹی کے ارکان کا خود انتخاب کرلیں۔

دوسری طرف حکومتی کمیٹی سے متعلق صحافیوں کے سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہمیں نہیں پتہ کمیٹی کا نہ کسی نے رابطہ کیا اور نہ ہی ہم کسی کمیٹی کو مانتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا اب عمران خان کے استعفے کے بعد ہی مزاکرات ہو سکتے ہیں اس سے پہلے نہیں ہوسکتے، انھوں نے کہا اب وزیراعظم عمران خان کو استفی دین ہو گا۔

مسلم لیگ ن کے احسن اقبال اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی مولانا فضل الرحمان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب عمران خان کو گھر جانا ہو گا ، مزاکرات کی ضرورت نہیں ہے۔

Comments are closed.