پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) کراچی میں کھیلے گے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5وکٹوں سے ہرا دیا

پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر پر 297 رنز بنائے،محمد عامر نے تین وکٹیں حاصل کیں جب کے وہاب ریاض نے 81 رنز کی پٹائی کروا کر ایک وکٹ لی.

پاکستان کی طرف سے فخر زمان، عابد علی اور حارث سہیل نے نصف سنچریاں بنائیں.

پاکستان نے ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی صفر دو سے جیت لی بارش کے باعث پہلا میچ منسوخ ہو گیا تھا.

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان لہیرو تھریمانے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کی جانب سے دنوشکا گونا تھلکا اور ایوشکا فرنینڈو نے اننگز کا آغاز کیا جو مایوس کن رہا اور ابتداء میں ہی ایوشکا فرنینڈو 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔  

دنوشکا گوناتھلکا کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے۔ 

آئی لینڈرز کی جانب سے دنوشکا گوناتھلکا 133، شناکا 43، کپتان تھریمانے اور بھنوکا 36، 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔ گرین شرٹس کی جانب محمد عامر نے 3، عثمان شنواری، وہاب ریاض، شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی اننگز

— فوٹو: پی سی بی 

سری لنکا کے 298 رنز کے ہدف میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور عابد علی نے کیا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ پر 123 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

عابد علی 74 رنز بناکر ڈی سلوا کا شکار بنے تاہم اس کے بعد آنے والے بابر اعظم بھی 31 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

189 کے مجموعی اسکور پر فخرزمان بھی 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ان کے بعد حارث سہیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور نصف سنچری بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

گرین شرٹس نے 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا اور یوں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، اس فتح کے ساتھ پاکستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان کی جانب سے فخرزمان 76، عابد علی 74 اور حارث سہیل 56 رنز بناکر نمایاں رہے

Comments are closed.