سکردو سے راولپنڈی آ نے والی بس کی پہاڑ سے ٹکر، 26 افراد جاں بحق

دیامر(زمینی حقائق ) سکردو سے راولپنڈی آ نے والی بس بابو سر ٹاپ کے قریب بے قابو ہو کر پہاڑ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اس حوالے سے مقامی پولیس کے مطابق تیز رفتار مسافر کوچ بابوسر ٹاپ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پہاڑ سے ٹکرا ئی۔حادثے کے وقت کوچ میں 37 افراد سوار تھے.

پولیس کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو چلاس کے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
دیامرپولیس کنٹرو ل روم کے مطابق حادثے کے وقت کوچ میں 37 افراد سوار تھے جن میں سے 26 جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ دیگر زخمی ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دور دراز علاقے کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ادھر ترجمان گلگلت  بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 26 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ 12 مسافر شدید زخمی ہیں۔

Comments are closed.