چینی سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

اسلام آباد (زمینی حقائق) چین کے سفیر یاﺅ جینگ نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ہے.

ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے کسی جاری اعلامیہ کے مطابقملاقات کے دوران پاک چین بحری دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

ترجمان کا کہنا ہے ملاقات میں سی پیک کے میری ٹائم سکیورٹی سے متعلقہ اُمور پر بھی بات چیت کی گئی، نیول چیف نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی ۔

ملاقات کے دوران چین کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کےقیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردارکو سراہا۔

Comments are closed.