مسئلہ کشمیرپر سلامتی کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

نیویارک(ویب ڈیسک)  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیر پر ہونے والےاجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کرنے پر زور دیا گیاہے۔

مسئلہ کشمیر پر ہونے والے سلامتی کونسل کے بند کمرہ  مشاورتی اجلاس سے متعلق اقوام متحدہ نے اپنی ویب سائیٹ پراعلامیہ جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کی غیر مستحکم صورتحال پر ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں 1965ء کے بعد پہلی بار مسئلہ کشمیر پر براہ راست غور کیا گیا ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل نے بھارتی اقدام کے باعث خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

بیان میں 8 اگست کو اقوامتحدہ کے سیکٹری جنرل انتونیو گوتریس کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں چینی مندوب کی نیوز کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ چینی مندوب نے پاکستان اور بھارت کو مزید کشیدگی بڑھانے سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور بھارت ایسا کوئی قدم نہ اٹھا ئیں جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاریاعلامیہ میں پاکستانی مندوب کی نیوز کانفرنس کا بھی ذکر کیا گیا جس میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا اجلاس میں بھارتی موقف کی نفی ہوئی ہے کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے۔

Comments are closed.