سعودی عرب سے1350قیدی رہا، پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سعودی عرب سے 1350 پاکستانی قیدی رہا ہو کر واپس پاکستان پہنچ گئے

سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے 1400 پاکستانی اِس کے علاوہ ہیں، قطر نے بھی 53 پاکستانی قیدی رہا کر دیئے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانی زلفی بخاری کاکہنا ہے کہ پاکستانی لیبر کیلئے مختلف ملکوں سے نئے معاہدے کئے ہیں۔

ایک سال کے دوران بیرون ملک جانیوالوں کی تعداد میں 51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ذلفی بخاری نے بتایا سعودی عرب سے 1350 قیدی رہائی کے بعد وطن واپس آچکے ہیں جبکہ 1400 افراد سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہوکر بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اانھوںنے واضح کیا ڈی پورٹ ہونیوالوں کا رہائی پانیوالے قیدیوں سے تعلق نہیں،زلفی بخاری کہتے ہیں کہ قطر نے بھی 53 پاکستانی قیدی رہا کر دیئے ہیں۔

گزشتہ حکومت کے آخری سال ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی باہر گئے، موجودہ حکومت کے ایک سال میں 6 لاکھ کے قریب لوگ بیرون ملک جاچکے ہیں۔

Comments are closed.