وزیراعظم کادورہ گوادر ، متاثرین میں امدادی چیکس کی تقسیم، مدد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،شہبازشریف

45 / 100

فائل:فوٹو
گوادر:وزیر اعظم میاں شہبازشریف کاکہنا ہے کہ گوادر کے متاثرین کے نقصانات کی ضابطے اور قانون کے مطابق ادائیگی کی جائے گی۔متاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ وزیر اعظم میاں شہبازشریف نے متاثرین میں امدادی چیکس بھی تقسیم کئے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرار بگٹی اور دیگر ارکان اسمبلی بھی گودار پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا،چیف سیکرٹری بلوچستان ، کمشنر مکران اور ڈپٹی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا متاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، متاثرین کیلئے جامع پروگرام مرتب کرکے پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے گھر ڈوب گئے ہم اسلام آباد میں کیسے بیٹھ سکتے ہیں، پہلی فرصت میں گوادر حاضر ہوا ہوں، جدید ٹیکنالوجی اور سیٹلائٹ کے ذریعے آفات کی پیشگوئی کیلئے نظام واضع کیا جائے۔

مقامی انتظامیہ کے افسروں نے دورے کے دوران وزیر اعظم کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ طوفانی بارشوں سے جیونی سمیت دیگر علاقوں سے نقصان پہنچا، انٹر نیٹ سروس متاثر ہونے سے سکولوں میں امتحان ملتوی کئے گئے۔

بریفنگ کے دوران شہباز شریف کو بتایا گیا کہ گوادرمیں 3100 ،جیونی میں 2500گھرمتاثرہوئے، 95 گھرمکمل طورپرتباہ ہوئے،وزیراعظم کوبریفنگ 200سے زائد مویشی ہلاک ہوئے۔

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ355 لوگوں کو سرکاری رہائش گاہوں میں رکھا گیا، 800 افراد کو ریسکیو کرکے ان کے رشتہ داروں کے گھر منتقل کیا گیااور اب بھی ریسکیو ا?پریشن جارہے جبکہ آرمی کے 2 اور نیوی کے میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم میاں شہبازشریف نے متاثرین میں امدادی چیکس بھی تقسیم کئے۔

وزیر اعظم میاں شہبازشریف نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں 26فروری کو طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا، گوادر اوربلوچستان کے دوسرے حصوں میں طوفانی بارش نے تباہی مچائی، اللہ کا شکر ہے گوادر میں کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔

میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پورے بلوچستان میں 5لوگ بارشوں سے جاں بحق ہوئے،اللہ ان کی مغفرت فرمائے، دل کی گہرائیوں کو سرفراز بگٹی کو شاباش اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سرفرازبگٹی نے حلف اٹھاتے ساتھ ہی یہاں کا رخ کیا۔

انہوں نے کہا کہ امداد دینا آپ کے اوپر ہمارا کوئی احسان نہیں،یہ نومنتخب حکومت کا فرض ہے، ہم ا?پ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیلئے یہاں موجود ہیں، ا?پ کے نقصانات کی ضابطے اور قانون کے مطابق ادائیگی کی جائے گی، پاک فوج،نیوی ، کوسٹ گارڈ کے افسران اور اہلکاروں اورپی ڈی ایم سندھ کا بھی شکر گزار ہوں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سندھ کا بھی شکر گزار ہوں، متعلقہ اداروں نے یہاں پانی کے اخراج کیلئے سامان پہنچایا،سب کا شکرگزار ہوں، حکومت بلوچستان نے یہاں میڈیکل سینٹر قائم کیے،ادویات مہیا کیں، اللہ سب کو ان کاموں کا اجر دے گا۔

میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کا حکم ہے مصیبت کے وقت اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوجاوٴ، میں یقین دلاتا ہوں اس خدمت میں کوئی کوتاہی نہیں ہوگی، آپ کو معلوم ہے 2022میں پورا بلوچستان سیلاب سے تباہی کا شکار ہوگیا تھا، میں بلوچستان میں جگہ جگہ پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران میں سندھ اور پنجاب بھی گیا، ہماری مخلوط حکومت نے متاثرہ خاندانوں میں 100ارب روپے تقسیم کیے، فصلیں بہہ گئیں،مویشی بہہ گئے،سیکڑوں لوگ جاں بحق ہوئے۔

Comments are closed.