نواز شریف اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،حکومت سازی ،سیاسی امور پر گفتگو

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور :سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔

آٹھ فروری کے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت کو ایوان میں اتنی سادہ اکثریت حاصل نہیں کہ وہ تنہا حکومت بنا سکے۔الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 75 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی۔ آزاد امیدوار 101 نشستوں پر کامیاب ہوگئے جن میں سے 93 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت حاصل ہے۔

پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں جیت لیں، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17 نشستوں پر کامیاب ہوگئی۔
مسلم لیگ ق اور جے یو آئی تین تین نشستوں پر کامیاب ہوگئی جبکہ استحکام پاکستان پارٹی نے دو اور مجلس وحدت المسلین، مسلم لیگ ضیاء اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست جیت لی ہے۔

Comments are closed.