پولنگ سے قبل ہی انٹرنیٹ سروس معطل، پی ٹی اے کی یقین دہانی ہوا میں تحلیل
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پولنگ سے قبل ہی انٹرنیٹ سروس معطل، پی ٹی اے کی یقین دہانی ہوا میں تحلیل ہو گئی، گزشتہ روز ہی پی ٹی اے کی طرف سے کہا گیا تھا کہ انٹرنیٹ سروس پولنگ ڈے معطل نہیں ہو گی.
مختلف شہروں میں پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس متاثر ہونا شروع ہو گئی، راولپنڈی اسلام آباد میں بھی نیٹ تھم گیا۔
ملک بھر میں عام انتخابات کے دوران پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوگئیں۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے امن و امان قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں.
Comments are closed.