حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے 980 ویں عرس کی تقریبات اختتام پذیر

55 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے 980 ویں عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں تین دن قبل آغاز کر دیا گیا۔

تین روز تقریبات کے دوران علمی کانفرنس، قرآت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں سجائی گیئں ، زائرین کی تواضع کیلئے لنگر کا وسیع پیمانے پر انتظام کیا گیا تھا۔

عرس کے موقع پر سکیورٹی کیلئے 155 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے جبکہ 3 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے ، خصوصی دعا 7 ستمبر کی رات کروائی گئی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے داتا دربار پر حاضری دی، چادر پوشی کر کے عرس کی افتتاحی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا، لیگی رہنما اسحاق ڈار بھی عرس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر لاہور پہنچے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عرس کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، زائرین کی سہولت کیلئے پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، اللہ کرے یہ تین دن امن و امان سے گزر جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہو گی کہ عرس میں آنے والوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں۔

Comments are closed.