وسیم اکرم پلس بزدار سمیت 22 رہنما پی ٹی آئی سے نکال دیئے گئے
فوٹو: فائل
لاہور:وسیم اکرم پلس بزدار سمیت 22 رہنما پی ٹی آئی سے نکال دیئے گئے،پاکستان تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار سمیت 22 ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔
پاکستان تحریک انصاف نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا۔
سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے بلکہ سب کے الگ الگ سے رکنیت خاتمے کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔
سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری،اکرم کانو، محی الدین سولنگی، مخدوم افکار الحسن، راجا محمد سلیم ، احسن الحق، سلیم اختر، محمد ظہیر الدین خان علیزائی اور سلمان خان گدوکا کی بھی بنیادی ختم کردی گئی۔
میاں شفیع محمد، سید محمد اصغر شاہ، میاں طارق عبداللہ، محمد افضل، سید محمد ندیم شاہ، احتشام الحق، بہاول خان عباسی، سبین گل،جاوید اختر انصاری، فاروق اعظم ملک اور محمد اختر ملک کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔
ان تمام افراد کو پاکستان تحریک انصاف کا نام، عہدہ اور رکنیت کا استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے اور ان کا اب تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں رہا۔
Comments are closed.