بلاول بھٹو کا سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ سے ٹیلیفونک رابطہ، قرآن مجید کے نسخوں کی توہین کے واقعات پرگفتگو

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے قرآن مجید کے نسخوں کی توہین کے واقعات پرگفتگوکی ہے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اسلاموفوبیا کے خلاف اقوامِ متحدہ کی اجتماعی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ نے سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ سے سیلاب کے بعد بحالی کی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بلاول بھٹو نے انتونیو گوتریس سے ترقی پذیر ممالک میں تحفظ خوراک پر بھی بات کی۔

بلاول بھٹو نے انتونیو گوتریس سے بحرِ اسود میں خوراک کے اقدام کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

Comments are closed.