کویت ائیرلائن جزیرہ ائیرویز کی پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:کویت کی ائیرلائن جزیرہ ائیرویز کی پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی۔ یہ پروازیں ہفتہ اور بدھ کوشیڈول کی گئی ہیں۔

کویتی ائیر لائن کی پہلی پرواز جے 9-511 کویت سے 163 مسافروں کو لے کرآج صبح ساڑھے چار بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جزیرہ ائیر ویز ہفتے میں دو پروازیں آپریٹ کرے گی، یہ پروازیں ہفتہ اور بدھ کوشیڈول کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ جزیرہ ایئرویز کویت کی سستی ایئرلائن سروس ہے، جزیرہ ائیر ویز یورپ، مشرق وسطیٰ، افریقا اور جنوبی ایشیا میں 63 مقامات کے لیے آپریٹ کرتی ہے۔

Comments are closed.