عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس  اسلام آباد ہائیکورٹ نے ناقابل سماعت قرار دے دیا

48 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس  اسلام آباد ہائیکورٹ نے ناقابل سماعت قرار دے دیا۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قراردینے کی درخواست دائرکی تھی، اس سے قبل سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کی تھی۔

Comments are closed.