مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر احتساب بیورو میرپور آزادکشمیر کے جج جاں بحق
فوٹو
راولپنڈی:راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر احتساب بیورو میرپور آزادکشمیر کے جج جاں بحق،ایک ملزم شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
پولیس کے مطابق 05 ملزمان واردات کے لئے گھر میں داخل ہوئے جہاں مزاحمت پر فائرنگ ہوئی، ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں احتساب بیورو آزاد کشمیرکے جج سردار امجد اسحاق جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو جسکا نام فرہاد بتایا جاتا زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیا ایس پی صدر کو خود پر پہنچ کر شواہد جمع کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ موقع سے شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں، نعش کو پوسٹمارٹم جبکہ زخمی کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
Comments are closed.