فوج اور عوام کا رشتہ کمزور کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے، آرمی چیف
فوٹو: آئی ایس پی آر
راولپنڈی: فوج اور عوام کا رشتہ کمزور کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا ہے جو لوگ پاکستان کے عوام اور اس کی مسلح افواج کے درمیان اٹوٹ رشتہ کو کمزور کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں وہ انشاء اللہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے.
آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے افسران سے خطاب کیا۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ پاکستان کے بہادر اور قابل فخر لوگوں کی مقروض ہیں جنہوں نے ملک کے طول و عرض میں اپنی مسلح افواج سے اپنی منفرد محبت کے حالیہ مظہر کے ذریعے دشمن کے مذموم عزائم کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔
انھوں نے کہاعدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونی ملیشیا عناصر اور بیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑ پاکستانی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔
پاک فوج جو کہ دنیا کی سب سے مضبوط افواج میں سے ایک ہے، اللہ کی رحمتوں اور اہل پاکستان کی بے مثال حمایت سے، الحمدللہ اسے نہ تو کوئی روک سکتا ہے اور نہ ہی مجبور کر سکتا ہے۔
آرمی چیف نے خطاب کے دوران ففتھ جنریشن کی روائتی و غیر روائیتی آپریشن تیاریوں کی ضرورت پر زور دیا،آرمی چیف نے کوئٹہ گیریژن میں فوجیوں کے لیے مختلف فلاحی اسکیموں کا بھی دورہ کیا۔ قبل ازیں کمانڈر کوئٹہ کور نے ان کا استقبال کیا۔
Comments are closed.