جے یو آئی کے سینئر رہنما کی قیادت میں وفد کی عمران خان سے ملاقات

50 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: جے یو آئی کے سینئر رہنما کی قیادت میں وفد کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے ،جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے اعلیٰ سطح کےوفد نے مولانا خان محمد شیرانی کی سربراہی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ک۔

زمان پارک لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، آئین و عدلیہ کیخلاف حکومتی یلغار اور جمہوریت و جمہوری اقدار کے قتلِ عام پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ 

جے یو آئی پاکستان کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ ملاقات میں ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں کیخلاف جبر و فسطائیت کے جاری بدترین سلسلے کی شدید مذمت کی گئی۔

علاوہ ازی جے یو آئی پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف کے ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز کے ذریعے اغوا اور 9 مئی کو ملک بھر میں پرامن احتجاج کو پرتشدد بنانے اور جلاؤ گھیراؤ کے ساتھ نہتے پاکستانیوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

جے یو آئی پاکستان نے 9 مئی کے کو جلاؤ گھیراؤ سے املاک کو نقصان پہنچانے، 25 نہتے پاکستانیوں کو شہید 700 سے زائد کو زخمی کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کیلئے جامع تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا۔

 

جے یو آئی پاکستان کے اعلامیہ میں پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں جاری غیرقانونی کریک ڈاؤن کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

جے یو آئی پاکستان نے لاقانونیت کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے جمہور کی مرضی اور منشاء کو کچلنے کی کوششوں کو کسی طور قبول نہ کرنے پر اتفاق کیا۔

 میڈیا و آزاد اہلِ صحافت کیخلاف بدترین انتقامی کارروائیوں اور قومی وسائل کے بَل پر جھوٹے اور نفرت انگیز پراپیگنڈے کی شدید مذمت کی۔

جے یو آئی پاکستان نے عدالتِ عظمیٰ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور استدعا کی کہ آئین، بنیادی حقوق اور ریاستی جبر و فسطائیت سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے عدالتِ عظمیٰ سے آگے بڑھ کر کردار ادا کرے۔

 

Comments are closed.