پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس آج ہی عدالتی بل منظور آج ہی دوبارہ صدر کو بھیجا جائیگا

51 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس آج ہی عدالتی بل منظور آج ہی دوبارہ صدر کو بھیجا جائیگا اجلاس سہ پہر 4 بجے ہوگا۔عدالتی اصلاحات کا بل منظوری کے بعد دوبارہ صدر مملکت کو دستخط کیلئے بھیجنے کا فیصلہ۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر کی طرف سے واپس بھیجے گئے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی منظوری متوقع ہے۔
عدالتی اصلاحات کا بل منظوری کے بعد دوبارہ صدر مملکت کو دستخط کیلئے بھیجا جائے گا، عارف علوی نے 10 روز میں دستخط نہ کئے تو یہ ازخود قانون بن کر لاگو ہو جائے گا۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔
ادھر الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کے لئے رقم دینے سے متعلق وفاقی کابینہ کا ایک اور اجلاس آج ہورہاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Comments are closed.