یونیورسٹی طالبہ سے دو بہن بھائیوں میں غیر فطری تعلق پر پیراگراف لکھنے کا سوال
فوٹو : فائل
اسلام آباد: کامسیٹس یونیورسٹی میں طالبہ سے غیر اخلاقی سوال سینیٹ میں زیر بحث آگیا، یونیورسٹی نے واقعہ سامنے آنے پروزیٹنگ لیکچرار خیر البشر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا،انچارج,کنٹرولر امتحانات، رجسٹرار اور ریکٹر جامعہ بری الزمہ قرار دے دیا گیا.
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آبادمیں غیر اخلاقی سوال کا معاملہ سامنے آ یاہے،انگریزی کے پرچہ میں یونیورسٹی طالبہ سے دو بہن بھائیوں میں غیر فطری تعلق پر پیراگراف لکھنے کا سوال ،غیر اخلاقی سوال سے طلباء میں غم و غصہ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا نوٹس لے لیا.
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے پروگرام بی ای ای کے پہلے سمسٹر کے امتحان میں نامناسب سوال انگلش کمپوزیشن کے پیپر میں طلبہ سے پوچھاگیا بلکہ طالبہ کو 300الفاظ پر مشتمل چار پیراگراف لکھنے کاکہاگیاہے.
معاملہ سامنے آنے پرکامیسٹس یونیورسٹی انتظامیہ نے سارا ملبہ پیپر وزیٹنگ لیکچرار پر ڈال دیا ،انچارج,کنٹرولر امتحانات، رجسٹرار اور ریکٹر جامعہ بری الزمہ قرار،جامعہ میں کام کرنے والے وزیٹنگ لیکچرار کو نوکری سے نکال دیا گیا.
وزارت سائنس کے احکامات پر انکوائری کی گئی، انکوائری میں وزیٹنگ لیکچرار پرچہ میں سوال شامل کرنے کے ذمہ دار قراردے کرویٹنگ لیکچرار خیر البشر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا،وزیٹنگ لیکچرار خیر البشر پر کامسیٹس میں آئندہ نوکری پر پابندی لگا دی.
یہ معاملہ آج سینیٹ میں بھی زیر بحث آیا اور سینیٹر مشتاق سمیت دیگر سینیٹرز نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے دیگر حکام کی بھی انکوائری کا مطالبہ کیا.
Comments are closed.