اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کردیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
پریس کانفرنس میں اسد عمر نے بتایا کہ وزیراعظم نے انہیں وزارت خزانہ کی بجائے توانائی کا قلمدان سونپنے کی خواہش ظاہر کی، آج صبح ملاقات میں کابینہ سے علیحدگی پر وزیراعظم کی تائید حاصل کی۔
کابینہ سے الگ ہونے کا مقصد یہ نہیں کہ عمران خان یا ان کے نئے پاکستان کے وژن کو سپورٹ کرنے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گا، تحریک انصاف اور عمران خان کیلئے ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 7 سال پہلے تحریک انصاف میں شامل ہوا یہ سفر بہت اچھا رہا۔
انھوں نے کہا اس سفر میں مشکل اور اچھے حالات بھی دیکھے کچھ ایسا کرنے کی کوشش کی جس سے ملک کی بہتری ہوسکے۔
اسد عمر نے تحریک انصاف اور اپنے حلقے کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ا?ئی کے لوگ ملک کی بہتری چاہتے ہیں۔
Comments are closed.