مستونگ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق14افراد کراچی میں سپرد خاک
کراچی( ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے مستونگ کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 14 افراد کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی۔
کراچی میں ہونے والی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
المناک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 11 افراد کی نماز جنازہ محمدی گوٹھ گراوٴنڈ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں اہلخانہ سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
جاں بحق ہونیوالوں کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا،جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، تمام لوگ رشتے دار کے جنارے میں شرکت کیلئے گئے تھے کہ موت نے انہیں گھیر لیا۔
جاں بحق افراد میں سات مرد، دو بچوں، ایک بچی اور دو خواتین شامل ہیں، میتوں کو ایمبولنس کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا۔
Comments are closed.