امام کعبہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے ملاقات کی.
آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے امام کعبہ نے آج آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی.
اس موقع پر امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے.
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کیے لئے پاکستان کا کردار قابل فخر ہے.
ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرنے پر مسلم امہ میں فروغ امن کے لئے کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیاگیا.
Comments are closed.