ورلڈ کپ،آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان، اسمتھ اور وارنر کی واپسی

کینبرا( نیٹ نیوز) آسٹریلیا نے بھی آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی واپسی ہوگئی۔

ورلڈ کپ کے لیے اب تک نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا اور انڈیا نے ٹیموں کااعلان کیاہے جب کہ پاکستان کی ٹیم کا اعلان اٹھارہ اپریل کو کیا جائے گا۔

اوپنر ایرون فنچ کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ سابق کپتان اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر بال ٹیمپرنگ تنازع میں ایک سالہ پابندی کی سزا کاٹنے کے بعد ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔

ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا کینگروز میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم جون کو افغانستان کے خلاف کھیلیں گے۔
پانچ فاسٹ بولرز پیٹ کمنز ، مچل اسٹارک ، جے رچرڈسن ، کولٹر نائل اور بہرینڈوف منتخب کئے گئے ہیں۔

اسکواڈ میں دو اسپنرز نیتھن لائن اور ایڈم زمپا شامل کئے گئے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، شان مارش ، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکوس اسٹوئنز اور وکٹ کیپر ایلکس کیری شامل ہیں۔

Comments are closed.