افغانستان سے دہشتگردوں کا پاک فوج پر حملہ،3 جوان شہید

51 / 100

راولپنڈی : افغانستان سے دہشتگردوں کا پاک فوج پر حملہ،3 جوان شہید،پاک فوج نے بھرپوری جوابی کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق بین الاقوامی سرحد پار افغانستان سے دہشتگردوں نے خرلاچی، ضلع کرم میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔

دہشتگردوں کی فائرنگ کا پاک آرمی کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگردوں کوبھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نائک محمد رحمان، نائک معاویز خان اور سپاہی عرفان اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہد ہوئے۔

شہدا میں سےنائک محمد رحمان کی عمر 32 سال تھی جن تعلق کرک سے تھا، نائک معاویز خان کی عمر 34 سال تھی جن کا تعلق جمرود، خبرح سے تھا جب کہ27 سالہ سپاہی عرفان اللہ کا تعلق درگئی، مالاکنڈ سے تھا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان مخالف کارروائویں کے لئے افغان سرزمینوں کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کو روکے گی، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور وطن کی سرحدوں کے دفاع کے لئے پرعزم ہے ۔

Comments are closed.