پی ٹی آئی نے اپنے ارکان کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست واپس لے لی

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست واپس لے لی۔

تحریک انصاف نے اپنے ارکان کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف سپریم کورٹ میں دائردرخواست واپس لے لی۔اسلام ا?باد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست نامکمل ہونے کے باعث واپس لی گئی۔

رہنما ء تحریک انصاف اسد عمر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم کرنے اور قومی اسمبلی کے اسپیکرراجا پرویز اشرف کی جانب سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کو غیرقانونی اور غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف نے عوام سے تازہ مینڈیٹ لینے کے لئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر تحریک انصاف کے 125 ارکان کے استعفے منظورکرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسپیکر راجا پرویز اشرف کی جانب سے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

Comments are closed.