ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے،شیخ رشید

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان باقی ہے ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے۔ فضل الرحمٰن نے ایکسٹینشن دینے والی پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہاکہ ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان باقی ہے۔ بجلی ساڑھے چار روپے فی یونٹ مزید مہنگی کردی ہے۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے اور عوام کا چولھا نہیں جل رہا وہ خودبخود سڑکوں پر نکلیں گے۔

Comments are closed.