پاک فوج نے سوات میں سیلاب میں پھنسے 110افراد باحفاظت نکال لیا

55 / 100

راولپنڈی: پاک فوج نے سوات میں سیلاب میں پھنسے 110افراد باحفاظت نکال لیا، ہیلی کاپٹرکی مدد سے ریسکیوکیاگیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق خوازہ خیلہ سے کانجو کینٹ سوات تک پھنسے 110 افراد ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ان افراد کو کھانا اور ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے دیر اسکاؤٹس نے فلڈ ریلیف کنٹرول سینٹر قائم کردیا ہے جس کا لینڈ لائن نمبر 0945-825526 ہے۔

اس کے علاوہ موسم میں بہتری کے بعد آرمی ایوی ایشن کے 4 خصوصی ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی اور سوات میں پھنسے ہوئے خاندانوں تک امدادی سامان پہنچایا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ کمراٹ کی پہاڑی چوٹی پر پھنسے لوگوں کو موسم بہتر ہوتے ہی فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جائے گا۔

Comments are closed.