عثمان بزدار نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ واپس لے لیا
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات،بزدار نے اپنی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ، وزراء اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل منظور کیا گیا تھا ۔
وزیر اعظم عمران خان نے اس کا نہ صرف نوٹس لیا تھا بلکہ ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب بھی کیا تھا۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے وزیر اعظم آفس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے وضاحت دی کہ یہ پورے ہاوٴس کا فیصلہ تھا۔
اس میں ان کی کوئی ذاتی خواہش شامل نہیں اور اپنی تنخواہ اور مراعات میں اضافہ واپس کردیا ہے۔
Comments are closed.