کیپٹن صفدر اور حنیف عباسی سمیت مسلم لیگ ن کے5 رہنما اشتہاری قرار
فوٹو: فائل
راولپنڈی( ویب ڈیسک)کیپٹن صفدر اور حنیف عباسی سمیت مسلم لیگ ن کے5 رہنما اشتہاری قرار دے دئیے گئے، کیپٹن صفدر کو ایک سال پہلے سزا سنائی گئی تھی۔
سول جج ملک مبشر حسین کی عدالت نے مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ، حنیف عباسی سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا۔
ان لیگی رہنماوں کومسلم لیگ ن کی احتجاجی ریلی میں کار سرکار کی مداخلت پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 5 لیگی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا گیا۔
اس حوالے سے اے آر وائی کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی سمیت لیگی رہنماؤں پرتھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے، مقد مے میں دیگر شریک ملزمان کو عدالت نے بری کردیا۔
واضح رہے کہ نیب عدالت کی جانب سے کیپٹن ر صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی،کیپٹن (ر) صفدر کو مریم نواز کی جھوٹی ٹرسٹ ڈیڈ پر گواہی کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔
نیب حکام نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا، جب کہ کیپٹن (ر) صفدر نے آبائی علاقے کی بجائے راولپنڈی سے گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔
Comments are closed.