نندی پور ریفرنس، پرویز اشرف اوربابراعوان سمیت7 ملزمان پرفردجرم عائد
اسلام آباد(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور سابق وزیر قانون بابر اعوان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر کے حوالے سے داہرریفرنس کی سماعت ہوئی۔
اس ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت شریک ملزمان میں بابر اعوان، سابق سیکریٹری قانون ریاض کیانی، مسعود چشتی، سابق کنسلٹنٹ شمیلہ محمود، سابق جوائنٹ سیکریٹری ریاض محمود اور سابق سیکریٹری شاہد رفیع شامل ہیں۔
ان ملزمان پر نندی پور پراجیکٹ میں تاخیر کی وجہ سے قومی خزانہ کو 27 ارب روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہےاحتساب عدالت نے آج ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
یاد رہےکہ نندی پور پاور پراجیکٹ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں تعمیر ہونے والا منصوبہ تھا جس کے ذریعے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا جب کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے منصوبے میں کرپشن کے الزمات عائد کیے گئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کی لاگت 22 ارب روپے سے 58 ارب روپے تک جاپہنچی تھی۔
Comments are closed.