ہری پور ،ہوٹل سے منیجراور20سالہ لڑکی کی لاش برآمد
ہری پور(زمینی حقائق )خان پورکے ایک ہوٹل کے کمرے سے 20سالہ لڑکی اور ہوٹل منیجر کی لاشیں ملی ہیں۔
واقعہ خانپور کے علاقے مکھنیال کے ریزارٹ ہوٹل میں پیش آیا، ہوٹل انتظامیہ اور اہل علاقہ نے اپنے ہوٹل منیجر کا کمرے سے باہر نہ آنے پر پولیس کو اطلاع دی پولیس کو بتایا کہ منیجر کمرے سے باہر نہیں آ رہا ہے۔
پولیس نے کمرے کادروازہ توڑا تو اندر منیجر اور لڑکی مردہ حالت میں پائے گئے ، ہوٹل منیجر کا نام وقار بنگش اور لڑکی کی شناخت سحرش کے نام سے ہوئی ہے۔
ہوٹل منیجر کا تعلق چارسدہ سے ہے جب کہ لڑکی کسی اور شہری کی رہائشی بتائی گئی ہے، دونوں کی لاشوں کو بعد میں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پوسٹ مارٹم کیب بعد انکشاف ہو اکہ دونوں نے بھاری مقدار میں شراب نوشی کر رکھی تھی اور اس کے ساتھ غیر ممنوعہ نشہ آور ادویات بھی استعمال کی تھیں۔
دونوں کی موت ایک رات قبل ہو چکی تھی ورثاء کو اطلاع کر دی گی ہے جوکہ لاشیں لینے ہسپتال پہنچ رہے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.