فیصل واڈاایشوآڑھےآ گیا،قومی اسمبلی اجلاس شروع ہوتےہی ملتوی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے متنازع بیان پر اپوزیشن کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا، قومی اسمبلی کااجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی کردیاگیا۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا جو کہ تاریخ کا مختصر ترین اجلاس ثابت ہوا، اس سے پہلے صرف کسی رکن کی وفات پر ایسے جلدی اجلاس ختم ہوتا تھا۔

اجلاس ملتوی ہوتے ہی تمام اپوزیشن ارکان نعرہ بازی کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کے سامنے آ گئے۔۔ فیاض الحسن چوہان کے ہندو کمیونٹی کے بارے میں متنازع بیان پر اقلیتی ارکان نے ایوان میں احتجاج کیا۔

پلے کارڈز اقلیتی ارکان کھیل داس کوہستانی، ڈاکٹر درشن، رمیش لال، مہیش کمار ملانی نے اٹھا رکھے تھے۔۔ مسلم لیگ ن کے رکن ڈاکٹر درشن نے کہا فیاض چوہان نے ہندووٴں کی توہین کی ہے۔

کھیئل داس کا کہنا تھا یہ نیا پاکستان ہمیں نہیں چاہیے جس میں ہمارے مذہب کی توہین ہورہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رکن رمیش لال نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو فیاض چوہان کے خلاف ازخود نوٹس لینا چاہئے۔

Comments are closed.