بھارتی آرمی چیف جنرل باجوہ کے امن و خوشحالی وژن کو فالو کریں، ترجمان پاک فوج
اسلام آباد(زمینی حقائق )ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے بھارتی آرمی چیف دشمنی کی بجائے جنرل باجوہ کے علاقائی امن و استحکام اور خوشحالی کے وژن کو فالو کریں۔
ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر بھارتی آرمی چیف کے بیان کا ردعمل دیاہے، میجر جنرل آصف غفور کے مطابق
بھارتی آرمی چیف کہتے ہیں وہ پاکستانی آرمی کو فالو کرتے ہیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں بہتر ہے کہ وہ جنرل باجوہ کے علاقائی امن و استحکام اور خوشحالی کے وژن کو فالو کریں۔
میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کو مشورہ دیاہے کہ امن کیلئے بھارت کوپاکستان کے ساتھ دشمنی کو ان فالو کر نا ہوگا۔
Comments are closed.