حکومت نے رمضان المبارک میں مساجد سے متعلق اہم اعلان کردیا
اسلام آباد: حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران تمام مساجد کھلی رہیں گی اور تراویح ع ختم قرآن کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں مساجد نماز، تراویح اور ختم القرآن کے لیے کھلی رکھنے کا فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے اجلاس میں کیا گیا.
مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ این سی او سی نے وفاقی وزیر مذہبی امور اور صوبوں کی مشاورت سے کیا ہے تاہم ایس او پیز کو فالو کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح 20 نکاتی احتیاطی تدابیر کے تحت مساجد میں عبادات کی اجازت ہوگی جن پر عمل درآمد ممکن بنایا جائے گا۔
واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران مساجد میں آنے والے نمازیوں سے ماسک لگانے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
Comments are closed.